Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت کا جھانسہ دے کر رقوم ہتھیانے والا شہری گرفتار

دمام پولیس سٹیشنوں کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں دمام پولیس نے ملازمت کا جھانسہ دے کر مقامی شہریوں سے رقوم ہتھیانے والے شہری کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق الشرقیہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دمام پولیس سٹیشنوں کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔
مقامی شہریوں نے رپورٹ کی تھی کہ ایک سعودی شہری سوشل میڈیا پر ملازمت کے اشتہار دے رہا ہے۔ رابطے پر ان سے کمیشن کی رقم طلب کرتا ہے اور رقم ملنے کے بعد نمبر بلاک کردیتا ہے۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملازمت کے اشتہارات کے ذریعے پیسے کمانے والا مقامی شہری عمر کے چوتھے عشرے میں ہے۔ وہ رقم کی وصولی کے لیے اپنے ایک دوست کا بینک اکاؤنٹ استعمال کررہا تھا جسے وہ ملنے والی رقم کا کچھ حصہ کمیشن کے طور پر دے رہا تھا۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ واردات کرنے والے شہری تک رسائی کے لیے جال بچھایا گیا بالاخر اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔  

شیئر: