Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھجوروں سے ڈائٹ غذا کیسے تیار کی جاسکتی ہے؟

کھجور اور دودھ کی ڈائٹ سے ہفتے میں پانچ کلوگرام تک وزن کم کیا جاسکتا ہے (فوٹو: فری پک)
کہا جاتا ہے کہ دودھ اور کھجوروں کے استعمال سے وزن بہت جلد کم  ہوجاتا ہے، کیونکہ ان میں جسم میں موجود اضافی چربی کو پگھلانے والے غذائی اجزا ہیں۔
سیدتی میگزین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھجوروں اور دودھ کی ڈائٹ کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کھجوروں اور دودھ  کی ڈائٹ کیا ہوتی ہے؟
کھجور اور دودھ کی ڈائٹ سے ہفتے میں پانچ کلوگرام تک وزن کم کیا جاسکتا ہے،اس کے علاوہ یہ جسم میں اضافی چربی جلانے کا بھی سبب بنتی ہےخصوصا پیٹ میں جمع ہونے والی اضافی چربی اس کے ذریعے پگھل جاتی ہے۔ کجھور اور دودھ کی ڈائٹ سے نظام ہضم بہتر ہوتا اور وزن بھی کم ہوتا ہے۔
کھجور اور دودھ کئی غذائی اجزاء سے مالا مال ہوتے ہیں۔ کھجور کے پانچ دانوں میں 3 گرام سے کچھ زائد فائبر ہوتا ہے۔ جہاں تک دودھ کی بات ہے تو  اس میں ایسڈ کے علاوہ پروٹین ، وٹامنز ، معدنیات ، کیلشیئم اور زنک بھی پایا جاتا ہے ، اس کے علاوہ  فولک اور تھامین بھی اس میں شامل ہوتے ہیں۔

کجھور اور دودھ کی ڈائٹ کا استعمال کیسے؟

سیدتی میگزین کی رپورٹ میں دن کے کھانے کو تقسیم کر کے کھجور اور دودھ کی ڈائٹ استعمال کرنے کے لیے رہنمائی کی گئی ہے۔

 کجھور اور دودھ کی ڈائٹ سے نظام ہضم بہتر ہوتا اور وزن بھی کم ہوتاہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

اس ڈائٹ کو اپناتے ہوئے دن بھر کے دوران تین عام کھانوں کی جگہ تو کھجور اور دودھ استعمال ہوتا ہے ہی، انہیں مزید دو مرتبہ بھی استعمال کرنا ہوتا ہے۔ گویا کل پانچ مختلف اوقات میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ناشتہ:پانچ دانے کجھور،ایک گلاس  دودھ چکنائی کے بغیر
ہلکا کھانا(ناشتے اوردوپہر کے کھانے درمیان):تین دانے کجھور، ایک گلاس  دودھ چکنائی کے بغیر
دوپہر کا کھانا: پانچ دانے کجھور،ایک گلاس  دودھ چکنائی کے بغیر
دوسرا ہلکا کھانا(دوپہر اور شام کے کھانے کے درمیان): تین دانے کجھور، ایک گلاس  دودھ چکنائی کے بغیر
شام کا کھانا: پانچ دانے کجھور،ایک گلاس  دودھ چکنائی کے بغیر
کھجور و دودھ کی ڈائٹ کے دوران احتیاط
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ تین دن سے زیادہ کھجور اور دودھ کی ڈائٹ  استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ متوازن غذا  کھاتے ہوئے ایک ہفتہ پورا کیا جاسکتاہے۔ تاکہ یہ جسم پر دباؤ،  پروٹین ، معدنیات اور جسم کی اہم نمکیات کی کمی کا سبب نہ بنے۔ اس دوران روزانہ دو سے تین لیٹر پانی پینے کی سفارش کی جاتی ہے تاکہ جسم  پانی کی کمی سے بچ سکے۔ اسی طرح  چائے (یا کافی ، سونگ یا کیمومائل ، چینی شامل کیے بغیر) پینے کی بھی اجازت ہے۔

دودھ سے انسانی جسم کو پروٹین ، وٹامنز ، معدنیات ، کیلشیئم اور زنک حاصل ہوتا ہے جو وزن کم کرنے کے دوران مفید ثابت ہوتے ہیں۔ (فوٹو: فری پک)

مذکورہ بالا ڈائٹ حاملہ اور دودھ  پلانے والی خواتین کے علاوہ جگر، دل، گردوں اورذیابیطس کے مریضوں، نوعمروں اوردائمی بیماریوں کا شکار افراد کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

کھجور اور دودھ  کی ڈائٹ میں کیلوریز

ایک کھجور میں 20 کیلوریز ہوتی ہیں جب کہ 100 گرام کھجور (عام کھجور جو خشک نہ ہو) میں 60 کیلوریز ہوتی ہیں۔ ایک گلاس دودھ  بغیر چکنائی میں 100 کیلوریز ہوتی ہیں، یوں  اس ڈائٹ کو اپناتے ہوئے دن بھر میں ہمیں تقریبا  1000 کیلوریز  میسر ہوتی ہیں۔

شیئر: