Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھ کے پپوٹے میں چھوٹے سوراخ کی کیا اہمیت ہے؟

تخلیق کار نے بتایا ہے کہ ’ہمارے ایسے تمام آنسو جو ہمارے گالوں پر نہیں گرتے ہیں وہ اس سوراخ میں چلے جاتے ہیں (فوٹو: پکسابے)
کیا آپ نے کبھی اپنے پلکوں کے اندرونی کونوں میں چھوٹے  سےسوراخ کی موجودگی کو محسوس کیا ہے؟
یہ پوشیدہ سوراخ جسے ’آنسو پوائنٹ‘ کہا جاتا ہے، آنسوؤں کے اخراج میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے ذریعے ہمارے آنسو ناک کے راستے  باہر آتے ہیں۔ رونے کے دوران ناک بہنے کی بڑی وجہ یہی ہوتی ہے۔
الرجل میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق ’آنسو پوائنٹ‘ نامی اس سوراخ کی اہمیت کی سائنسی وضاحت ایک ویڈیو کلپ کے ذریعہ سامنے آئی ہے، جسے یوٹیوب پرWATOP  نامی چینل پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

 

ویڈیو کے تخلیق کار نے بتایا ہے کہ ’ہمارے ایسے  تمام آنسو جو ہمارے گالوں پر نہیں گرتے ہیں وہ اس سوراخ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ آنسوؤں کے اخراج کا ایسا راستہ ہے، جس کے ذریعہ اضافی آنسو ناک میں چلے جاتے ہیں۔ آنسوؤں کے بغیر رونا ناممکن ہوتا ہے‘۔
اس ویڈیو کلپ کولاکھوں لوگوں نے دیکھا تو ہزاوروں کی تعداد ایسے لوگوں کی تھی جنہوں نے اس پر تبصروں کے دوران حیرت کا اظہار کیا ہے۔
تبصرہ کرنے والوں کی گفتگو سے واضح ہے کہ یہ معلومات ان کے لیے نئی تھیں، جبکہ ایک تبصرہ نگار نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے یونیورسٹی میں تین سال تک انسانی جسم کا مطالعہ کیا لیکن اسے اس قدر قیمتی معلومات سے واقفیت نہ تھی۔

شیئر: