سعودی عرب اور کویت کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں جن کی عکاسی دونوں ملکوں کی قیادت سے ہوتی ہے۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے باہمی تعلقات دراصل دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رشتہ اخوت کا مظہر ہیں۔
آج جمعرات 25 فروری کو کویت کا 60 واں قومی دن ہے جس کی مناسبت سے کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے بانی مملکت شاہ عبد العزیز کی ایک نادر تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک سو سال پہلے وہ کویت میں نظرآرہے ہیں۔
عجائب گھر کا کہنا ہے کہ یہ تصویر انگریز سیاح ولیم شکسپیر نے کویت میں 1910 میں اپنے کیمرے سے کھینچی تھی۔
#صورة_تاريخية
التلاحم واللقاءات الراسخة الملكية الأميرية تعبر عن العلاقات السياسية والاجتماعية بين المملكة والكويت في الصورة التي وثقت لزيارة#الملك_عبدالعزيز للكويت منذ أكثر من مائة عام، وهو عنوان دائم و #تاريخ_راسخ بين البلدين نتذكره في#دارة_الملك_عبدالعزيز pic.twitter.com/TgumsON3ri— دارة الملك عبدالعزيز (@Darahfoundation) February 24, 2021