Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج میں شاہ عبدالعزیز کے اصطبل کی تاریخی تصویر 

اصطبل الخرج کمشنری کے ’خفس دغرہ‘ مقام پرواقع تھا (فوٹو: اخبار 24) 
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے گھوڑوں کے اصطبل کی قدیم تصویر جاری کی ہے۔
بانی مملکت کا یہ اصطبل الخرج کمشنری کے ’خفس دغرہ‘ مقام پرواقع تھا۔  
اخبار 24 کے مطابق تصویر میں شاہ عبدالعزیز کے کئی عربی النسل گھوڑے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر سے اس دور میں گھوڑوں کے اصطبل کی شکل و صورت اور انداز کا بھی پتہ چل رہا ہے۔ 

یہ نادر تصویر گھڑ دوڑ کے سعودی کپ کے موقع پر جاری کی ہے (فوٹو: اخبار24)

کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے یہ نادر تصویر گھڑ دوڑ کے سعودی کپ کے موقع پر جاری کی ہے۔ یہ مقابلے جمعے اور سنیچر کو الجنادریہ کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ عبدالعزیز نایاب اور نسلی گھوڑوں کے بڑے شوقین تھے۔ وہ ریاض میں کئی اصطبل قائم کیے ہوئے تھے۔  خفس دغرہ کا اصطبل ان میں سے ایک ہے۔

شیئر: