44برس قبل رمضان کی مٹھائیاں
ریاض...الخبرمیں 44برس قبل رمضان المبارک کی آمد پر خصوصی بازار سجایا جاتا تھا۔ اُس وقت کی الخبر مارکیٹ کی ایک نادر تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی۔ مارکیٹ میں بسبوسہ، زلابیہ اور اسی طرح کی دیگر مٹھائیاں 1394ھ مطابق 1974ءکے دوران سجی نظر آرہی ہیں۔