اکثر لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ ہم جو کچھ سیکھتے ہیں اسے یادرکھنے کے لیے توجہ دینا انتہائی ضروری ہے، صرف معلومات کے حصول سے کچھ یاد نہیں رہتا۔
یادداشت سے متعلق الرجل میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر ہم کچھ وقت کے لیے پہلے سے سیکھی ہوئی کسی چیز پر غور کریں تو ہم اسے یاد کرسکتے ہیں۔ جب ہم غور نہیں کرتے تو ہماری معلومات آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
کسی چیز کو یاد کرنے کے لیے دو طریقے ایسے ہیں جو آپ کو اپنی سیکھی ہوئی اشیا کو یاد کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والی ایموجیز کے حقیقی معنیNode ID: 543116
-
کیا انڈے کو زردی کے بغیر کھانا چاہیے؟Node ID: 543231
-
آنکھ کے پپوٹے میں چھوٹے سوراخ کی کیا اہمیت ہے؟Node ID: 543776
معلومات کا کبھی کبھار جائزہ لیتے رہنا
طویل مدتی معلومات کو یاد رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ان کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے ر ہیں، اسے دہرائیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اسے پڑھتے رہیں۔
مثال کے طور پر جب آپ کسی کتاب کو پڑھتے ہیں اور اس کی معلومات سے لطف اٹھاتے ہیں تو اسے اپنی پہنچ سے دور رکھنے کے بجائے اپنے قریب رکھیے تاکہ مہینے میں ایک بار یا تین ماہ میں ایک بار، یا چھ ماہ کے بعد آپ کی نظر اس پر پڑھتی رہے۔ جتنا زیادہ آپ اسے دیکھتے رہیں گے آپ کے دماغ میں معلومات تازہ رہیں گی۔
اس عمل کے ذریعے آپ ان معلومات کو نہیں بھولیں گے بلکہ طویل عرصہ بعد بھی جب آپ کو ان کی ضرورت پڑے گی آپ انہیں یاد رکھ سکیں گے۔
ففٹی ففٹی کا اصول
معلومات یاد رکھنے کا دوسرا بہترین طریقہ ففٹی ففٹی کے اصول پر عمل کرنا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے سیکھنے کے عمل کے دو حصے کرلیں آدھے وقت میں نئی معلومات حاصل کریں دوسرے آدھے میں پرانی معلومات کو دہرائیں اس سے آپ بھولنے کی بیماری سے نجات پالیں گے۔
