سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والی ایموجیز کے حقیقی معنی
خوشی کے آنسو والی ایموجی بہت سارے معاملات میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز میں سے ایک ہیں (فوٹو: فری پِک)
اکیسویں صدی میں سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والی ایموجیز پیغام رسانی یا خیالات کے تبادلے کے مختصر مواصلاتی ٹولز میں اہم ترین ذریعہ ہیں، لیکن بہت سے لوگ ان کے معنی اور مفہوم کی لاعلمی کے سبب ان کے استعمال میں غلطی کرتے ہیں۔
ایموجی کے غلط استعمال سے آپ کی بات کا مفہوم بدل جاتا ہے، بعض اوقات معنی برعکس ہوجاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی خاص چیز کے بارے میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے الفاظ کے آگے رونے والی ایموجی ڈال دیتے ہیں، اس سے آپ کی بات کا مفہوم بدل جائے گا۔ اس بات سے ایموجیز کا معنی جاننے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ ایموجیز درست معانی میں صحیح طریقے سے استعمال کر رہے ہیں، ہم نے سوشل میڈیا میں عام طور پر استعمال ہونے والی ایموجیز کے معانی تصاویر کے ساتھ مرتب کی ہیں، اور مثالوں کے ساتھ ان کو واضح کیا ہے۔
ایموجیز کے معانی جاننے کا کیا فائدہ ہے؟
ایموجی کے معانی و مفہوم جاننے سے پہلے آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ اس زمانے میں یہ کتنی اہم ہیں:
ای میل یا سوشل میڈیا پر ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی حالت کے بارے میں بتایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کرتے وقت اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ایموجیز کو اپنے سامعین کو مسکراہٹ دینے اور ان سے اپنا لگاؤ بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ انسٹاگرام پر کم و بیش آدھے تبصرے اور پوسٹیں ایموجیز پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں ایموجی شامل کرنے سے قارئین کی توجہ میں 25.4 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سب سے مشہور ایموجیز کے مطلب
شدید غصے کا اظہار والی ایموجی
یہ واٹس ایپ کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایموجیز میں سے ایک ہے، یہ انتہائی غصے، چڑچڑاپن اور عدم برداشت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
دل والی ایموجی
سرخ دل والی ایموجی بھی صارفین سوشل میڈیا پر زیادہ استعمال کرتے ہیں، یہ محبت اور رومانس کی نشاندہی کرتی ہے۔
آنسو والی ایموجی
اس ایموجی کے ذریعے افسوس یا صدمے کا اظہار کیا جاتا ہے۔ عموماََ کسی دکھ یا تکلیف کے اظہار کے لیے یہ ایموجی استعمال کی جاتی ہے۔
ظاہری دانتوں والی ایموجی
دکھائی دینے والے دانت اور بند آنکھوں کی ایموجی بھیجنے والے کی خوشی، مسرت اور جوش کا اظہار کرتی ہے۔
خوشی کے آنسو والی ایموجی
خوشی کے آنسو والی ایموجی بہت سارے معاملات میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز میں سے ایک ہیں۔ اس کے ذریعے کسی شخص کی مبالغہ آرائی کی عکاسی کی جاتی ہے، یا کسی خاص معاملے پر اس کا مذاق اڑانے کا مطلب بھی ہوتا ہے۔
شر والی ایموجی
جب کوئی برے خیال کے ساتھ آتا ہے تو اکثر یہ ایموجی استعمال ہوتی ہے، لیکن حقیقت میں وہ شدید غصے کا اظہار کرتا ہے۔ اس ایموجی کا خیال ایک جاپانی کردار "نماھاج" نے پیش کیا تھا۔
اطمینان والی ایموجی
یہ ایموجی یقین دہانی اور راحت کا اظہار کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ کسی شخص کو محسوس ہوتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے، یا یہ کہ آپ کو کسی ایسی چیز سے نجات مل گئی ہے جو آپ کو پریشان کرتی ہے۔
بھوک والی ایموجی
بات چیت کرنے یا مزیدار کھانے یا پینے کی تصاویر بھیجنے کے وقت یا جب کوئی شخص اپنی بھوک کا اظہار کرنا چاہے تو یہ ایموجی استعمال ہوتی ہے۔
بوسہ لینے والی ایموجی
یہ ایموجی دل سے پیار کا اظہار کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، یہ ایموجی شدید محبت کا اظہار کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔
مذاق اڑانے والی ایموجی
پاگل پن یا انتہائی جوش و خروش، کسی بات کا مذاق اڑانا، یا کسی دوست کا مذاق اڑاتے وقت استعمال ہوتی ہے۔
مایوسی کا اظہار کرنے والی ایموجی
یہ ایموجی منفی جذبات، انتہائی مایوسی کے احساسات، رنج یا افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
عینک والی ایموجی
سیاہ دھوپ کی علامت والی ایموجی گرمی، دھوپ کے موسم گرما کے دن، یا چشم پوشی کے فیشن اور انداز کی نشاندہی کرتی ہے۔
مسکرانے والی ایموجی
ایموجی کایہ خوشگوار مسکراتا چہرہ بہت سے معانی کی نشاندہی کرتا ہے ، وہ جملے اور مقصد کے تناظر کے مطابق مختلف ہوتے ہیں ، یہ کسی کو سلام اور خیرمقدم کا اظہار کرتا ہے ، یا جب کسی چیز کے بارے میں خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا جاتا ہے اس کی نشاندہی کرتا ہے۔
ناگواری کا اظہار کرنے والی ایموجی
اس ایموجی سے مراد کسی چیز کے بارے میں شرمندگی، یا گفتگو میں پر تناؤ اور اضطراب کا اظہار کرنا ہے۔
ہتک والی ایموجی
یہ ایموجی طنز کے لیے استعمال ہوتی ہے جیسے کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ اس کے الفاظ کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے، یا آپ جو کہہ رہے ہیں وہ محض ایک لطیفہ ہے۔
حیرت کا اظہار کرنے والی ایموجی
یہ ایموجی بہت سے معانی ظاہر کرتی ہے۔ کسی خاص معاملے یا خبروں پر حیرت زدہ رہنے، نہایت جوش و خروش، یا کسی بڑے جھٹکے سے کی خبر دینے پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔
شکر گزاری کا اظہار کرنے والی ایموجی
یہ ایموجی اس شخص کے ساتھ شکرگزار کا اظہار کرتی ہے ، یا یہ کہ آپ کو تعریف کے جواب دینے کے لئے صحیح الفاظ نہیں مل پاتے ہیں ، اور مل کر شرمندگی اور مسرت کا بھی اظہار کرتی ہے۔
متاثر ہونے کا اظہار کرنے والی ایموجی
اس ایموجی کااستعمال کسی فرد، جگہ، یا کسی چیز سے تعزیت، محبت، شکرگزاری اور محبت کے اظہار کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
کم مسکراہٹ والی ایموجی
وہ ایموجی جو ہلکی سی مسکراہٹ کا اظہار کرتی ہے، اس سے دوستی اور اطمینان کا اظہار ہوتا ہے، یا ایک طرح کے طنز اور سردی کا اظہار ہوتا ہے، یا گویا آپ اپنے دوست کے مذاق کا جواب دیتے ہیں کہ یہ کوئی مناسب مذاق نہیں تھا۔
نیند کا اظہار کرنے والی ایموجی
یہ ایموجی نیند کی کیفیت، طبیعت کی خرابی، مایوسی یا افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
انتہائی خوشی کا اظہار کرنے والی ایموجی
جس ایموجی میں آنکھیں بند اور منہ خوشی سے پورا کھلا ہو، اس سے اظہار ہوتا ہے کہ وہ شخص اپنے دل کی گہرائی سے ہنس رہا ہے۔ اس ایموجی کو مذاق میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔