ولی عہد کے کامیاب آپریشن پرقطری قیادت کی شاہ سلمان کو مبارک باد
امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کامیاب آپریشن پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کومبارک باد کا خصوصی ٹیلی گرام ارسال کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بھی انکے کامیاب آپریشن پرمبارک باد کا پیغام ارسال کیا ۔
قطری وزیر اعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی نے بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے کامیاب آپریشن پر انہیں مبارک باد کا پیغام ارسال کیا۔
اس سے قبل کویت اور امارات کی جانب سے بھی ولی عہد کے کامیاب آپریشن پر نیک خواہشات کے ساتھ تہنیاتی پیغامات ارسال کیے گئے تھے۔
واضح رہے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا بدھ کی صبح ریاض کے شاہ فیصل ہسپتال میں اپنڈیسائٹس کے علاج کےلیے سرجری کی گئی تھی جو کامیاب رہی۔