Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا ختم ہونے کے بعد بھی توکلنا ایپ جاری رہے گی‘ 

توکلنا ایپ کا آغاز 11 مئی 2020 کو کیا گیا تھا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں توکلنا ایپ کے ڈائریکٹر آپریشن انجینئرعبداللہ العیسی کا کہنا ہے کہ ’مملکت سے کورونا ختم ہونے کے بعد بھی توکلنا ایپ جاری رہے گی‘۔ 
سعودی ٹی وی الاخباریہ کے ایک پروگرام میں  سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹرآپریشنز نے مزید کہا کہ توکلنا ایپ کا آغاز 11 مئی 2020 کو کیا گیا تھا جب مملکت میں کورونا کی وبا کا آغاز ہوا تھا۔ 
گزشتہ 9 ماہ کے دوران 17 ملین افراد توکلنا ایپ میں رجسٹرہوچکے ہیں جو یقینی طورپر ایک غیر معمولی تعداد ہے۔ یہ تعداد اس ایپ کی کامیابی کی گواہ ہے۔ 
اس سوال پر کہ ’کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد توکلنا ایپ کا مستقبل کیا ہوگا۔ انجیئنر عبداللہ العیسی کا کہنا تھا کہ ’مستقبل کےحوالے سے اس ایپ کے پروگرامز کو مزید وسعت دی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسے ہمہ گیر کرنے کا منصوبہ ہے جس سے نہ صرف سعودی ، مملکت میں رہنے والے غیر ملکی اور یہاں آنے والے زائرین بھی اپنے روز مرہ کے مختلف امور کی انجام دہی کے لیے استعمال کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ وزارت  صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد اس ایپ میں اکاؤنٹ بنانے کو لازمی قراردیا گیا ہے۔ 
توکلنا ایپ کے ذریعے یہ رجسٹر شخص کے بارے میں کورونا سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

شیئر: