توکلنا میں رجسٹریشن کے لیے ضروری کوائف
’رجسٹریشن کے لیے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر اور پاس ورڈ ضروری ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایپ میں رجسٹریشن کے لیے کوائف کا اندراج بہت ضروری ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رجسٹریشن کے لیے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر اور پاس ورڈ ضروری ہے‘۔
’پاس ورڈ الگ استعمال کیا جانا چاہیے ، کسی دوسری ایپلی کیشن کا پاس توکلنا میں استعمال نہ کیا جائے‘۔
’توکلنا میں رجسٹریشن کے لیے ابشر اکاؤنٹ ضروری ہے، جس کے پاس ابشر اکاؤنٹ نہیں ہے وہ کسی ایسے شخص کی مدد لے جس کے پاس ابشر اکاؤنٹ ہو‘۔
’کوائف میں تاریخ پیدائش، گھر کا پتہ، ابشر میں رجسٹرڈ موبائل نمبر، زیر کفالت افراد کا تعین، ملازمین کا تعین اور سوال کا درست جواب ضروری ہے‘۔
’توکلنا ایپ میں گھر کے تمام افراد رجسٹریشن کر سکتے ہیں خواہ وہ سربراہ خاندان ہو یا زیر کفالت‘۔
’15 سال سے کم افراد بھی توکلنا میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں‘۔
’جن لوگوں کے پاس شہری دستاویزات نہیں ہیں وہ خاندان کے رجسٹری پر توکلنا میں اپنا اندراج کر سکتے ہیں‘۔