اقامہ ختم یا ہروب کی صورت میں توکلنا میں رجسٹریشن کیسے؟
جمعرات 18 فروری 2021 11:11
’اس کے لیے توکلنا کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ جن غیر ملکیوں کا اقامہ ختم ہے یا جن پر ہروب کی رپورٹ وہ بھی توکلنا میں رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک غیر ملکی نے توکلنا انتظامیہ سے پوچھا ہے کہ ’میرا اقامہ ختم ہے، کیا میں توکلنا میں رجسٹریشن کراسکتا ہوں‘۔
اس کا جواب دیتے ہوئے انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’وہ تمام غیر ملکی جن کا اقامہ ختم ہے یا جن پر ہروب کی رپورٹ درج ہے وہ سب توکلنا میں رجسٹریشن کرسکتے ہیں‘۔
’اس کے لیے ضروری ہے کہ توکلنا ایپ کا نیا ورژن 2.6.3 ڈاؤن کیا جائے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایپ کی تمام خدمات حاصل کرنے کے لیے ایک تو ایپ کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ ہونا چاہئے اور دوسرا موبائل سسٹم میں اپ ڈیٹ ہو، پرانے موبائل سسٹم میں توکلنا کے کئی فیچر کام نہیں کرتے‘۔
’رجسٹریشن میں دشواری پیش آرہی ہو تو توکلنا کی ویب سائٹ سے رجسٹریشن کرائی جائی‘۔