Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 322 نئے کیسز، چھ اموات

’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 584 ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز ایک ماہ سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ ریاض ریجن میں بدستور سب سے زیادہ نئے کیسز ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ اتوار کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 322 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 394 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چھ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 494 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 584 ہے، جن میں سے 481 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 167 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 66 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 37 مریض سامنے آئے۔ عسیر ریجن اور القصیم  ریجن میں آٹھ ، آٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
الجوف ریجن میں سات،القصیم ریجن میں چھ، مدینہ منورہ اور جازان، اور الحدود الشمالیہ ریجن میں پانچ، پانچ،حائل ریجن میں چار، تبوک ریجن میں تین اور الباحہ ریجن میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔

 تین لاکھ 77 ہزار 383 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)

اب تک تین لاکھ 77 ہزار 383 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 68 ہزار 305 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: