جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل کی نسبت زیادہ بہتر ہے۔
منگل کو کرکٹ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے دنیا کی سب سے مہنگی لیگ آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور لنکا پریمیئر لیگ ( ایل پی ایل) کو زیادہ بہتر پایا ہے۔‘
ڈیل سٹین جو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ ہیں، نے آئی پی ایل کے حوالے سے بتایا کہ ’آئی پی ایل کے مالی پہلو پر زیادہ زور دینے کا مطلب ہے کہ کرکٹ کو بھلا دیا جاتا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل، سٹیڈیم میں 50 فیصد شائقین کو داخلے کی اجازتNode ID: 544226
-
پی ایس ایل سکس: پاکستانی کیا سرچ کر رہے ہیں؟Node ID: 545491
-
پی ایس ایل کھیلنے والے مزید دو غیرملکی کھلاڑی کورونا کا شکارNode ID: 545531
جنوبی افریقن فاسٹ بولر نے رواں سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کے حوالے سے بتایا کہ ’اس کی وجہ اس کا طویل دورانیہ ہے۔‘
انہوں نے دنیا کی سب سے مہنگی لیگ کے حوالے سے کہا کہ ’جب آپ آئی پی ایل میں جاتے ہیں تو وہاں اتنے بڑے سکواڈ اور اتنے بڑے نام ہیں اور ساتھ ہی کھلاڑیوں کی کمائی پر بہت زور ہے کہ اس سب میں کرکٹ کہیں بھلا دی جاتی ہے۔‘
انہوں نے پی ایس ایل اور ایل پی ایل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’یہاں کرکٹ کی اہمیت ہے۔‘
![](/sites/default/files/pictures/March/42951/2021/7_0.jpg)