Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کھیلنے والے مزید دو غیرملکی کھلاڑی کورونا کا شکار

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں مزید دو غیر ملکی کھلاڑیوں اور ایک مقامی سٹاف رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ ’آج منگل کی شام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔‘

 

ان کا کہنا تھا کہ 244 پی سی آر ٹیسٹ کرائے ہیں۔ ان میں سے تین مثبت ہیں۔ ان میں سے دو غیرملکی کھلاڑی ہیں جبکہ ایک مقامی سٹاف ہیں۔ یہ تینوں افراد اور فواد احمد دس دن تک قرنطینہ میں رہیں گے۔‘
’جمعرات کو دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ ببل میں 300 کے لگ بھگ افراد ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کے سٹاف کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ فواد احمد کا آج شام دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔‘
خیال رہے کہ پیر کو پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک غیرملکی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ملتوی کر دیا گیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوا تھا۔ 
پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا نے کہا کہ 50 فیصد تماشائی میدان میں آئیں گے، فائنلز کا فیصلہ بعد میں ہوگا، 16 مارچ تک کےمیچز 50 فیصد تماشائیوں کے ساتھ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہوٹل اور گراؤنڈ سمیت سب جگہ سخت کوشش کر رہے ہیں، آج ایک ورچوئل کانفرنس ہو رہی ہے جس میں بہت ساری چیزوں پر فیصلے ہوں گے۔

شیئر: