Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سعودی مارگیج میں ایک تہائی سے زیادہ کا اضافہ

مارگیج کے معاہدوں کی تعداد کو تقریباً 33 ہزار تک بڑھا دیا گیا(فوٹو عرب نیوز)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے میں نئے سعودی مارگیج میں ایک تہائی سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نئی جائیدادوں کی منتقلی کے مطالبے کے مطابق مارگیج کے معاہدوں کی تعداد کو تقریباً 33 ہزار تک بڑھا دیا گیا جس کی مالیت 16.4 بلین سعودی ریال ہے۔
 سعودی خبر رساں ادارے  ایس پی اے نے سام کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ معاہدوں میں سے 98 فیصد کا بندوبست بینکوں کے ذریعے کیا گیا ہے جبکہ بقایا 2 فیصد فنانسنگ کمپنیوں نے فروخت کیے ہیں۔
کورونا کی وبا نے دنیا بھر میں پراپرٹی مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ لوگ ملازمت کی سلامتی کے خدشے کے پیش بڑی خریداری کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔
تقریباً 80 فیصد مارگیج جو مملکت میں جاری کیے جاتے ہیں وہ ولاز کی طرف جاتے ہیں۔
سعودی حکومت نے کورونا کی وبا کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے گذشتہ سال جائیداد کے لین دین پر 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کر دیا تھا۔
سعودی حکومت کے اس فیصلے سے ریاض اور جدہ سمیت اہم پراپرٹی مارکیٹوں میں مکانات کی قیمتوں کو سپورٹ ملی۔
بین الاقوامی املاک کے بروکر جے ایل ایل کے اعداد و شمار کے مطابق ریاض میں ریضڈینشل سیل پرائیسز میں گذشتہ سال اپارٹمنٹس اور ویلاز میں سالانہ 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: