ریاض.... چین، سعودی عرب کو جدید ترین ڈرون فراہم کریگا۔ یہ مطلوبہ ہدف تک پہنچنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔چین اس طرح کے 300ڈرون تیار کرنے میں لگا ہوا ہے جلد ہی سعودی عرب کے حوالے کردیگا۔سعودی عہدیداروں نے بیجنگ میں اس کی نمائش کے دوران اس سے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ چین میں اسکی قیمت 80لاکھ ڈالر مقرر کی ہے۔ عام طور پردفاعی اغراض کیلئے بنائے جانے والے ڈرون کی قیمت 30ملین ڈالر ہوتی ہے۔ اسکا ایک بازو20میٹر طویل ہوگا ۔ یہ 4200کلو گرام وزن لیکر جاسکے گا اور 390کلو میٹر کی رفتار سے سفر کرسکے گا۔ 9ہزار میٹر کی بلندی تک جاسکے گا۔ بیک وقت 6بڑے میزائل یا 12چھوٹے اسمارٹ میزائل لیجاسکے گا۔