Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امارات جلد پوری آبادی کو ویکسین لگانے والے اولین ممالک میں شامل ہوگا‘

متحدہ عرب امارات نے چار کورونا ویکسینز کی منظوری دی ہے (فوٹو: عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ’بہت جلد اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوگا جو اپنی زیادہ تر آبادی کو کورونا ویکسین لگا چکے ہوں گے۔‘
عرب نیوز کے مطابق بارین انٹرنیشنل ہسپتال میں ایمرجنسی میڈیسن کے ماہر فواد الراحل نے العربیہ ٹی وی کو بتایا کہ ’یو اے ای حکومت کی کوششوں اور عوام کے تعاون سے امارات جلد پہلا ملک ہوگا جو اپنی تمام آبادی کو کورونا ویکسین لگا چکا ہوگا۔‘
یونیورسٹی آف آکسفورڈ، غیر سرکاری ادارے ’گلوبل چینج ڈیٹا لیب‘ کی شراکت سے ترتیب دیے گئے ’آور ورلڈ ڈیٹا‘ کے مطابق یو اے ای کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

 

ڈیٹا کے مطابق ’امارات اب تک 60 فیصد سے زائد آبادی کو کم سے کم ایک مرتبہ کورونا ویکسین کی خوراک لگا ہے۔‘
یو اے ای کے نیشنل کرائسس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ’ویکسین کی 60 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جو ایک سو افراد کے لیے 60.82 خوراکیں بنتی ہیں۔‘
امارات نے چار کورونا ویکسینز کی منظوری دے رکھی ہے جن میں چین سائنو فارم، امریکہ اور جرمنی کی فائزر بائیو این ٹیک، برطانیہ کی ایسٹرازینیکا اور روس کی سپوتنک فائیو ویکسین شامل ہیں۔

شیئر: