خطرناک جانوروں کی افزائش پر پابندی، خلاف ورزی پر سزا ہوگی
خطرناک جانوروں کی افزائش پر پابندی، خلاف ورزی پر سزا ہوگی
جمعہ 5 مارچ 2021 4:58
ان کے مزاج کے پیش نظر افزائش بے حد پرخطر ہے- (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں جنگلی حیات کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شکاری جانوروں کی افزائش منع ہے- پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزائیں مقرر ہیں-
العربیہ نیٹ کے مطابق قومی مرکز نے بتایا کہ دراصل جانوروں کے مزاج کے پیش نظر ان کی افزائش بے حد پرخطر ہے- ان کی افزائش کے لیے مناسب ماحول اور تحفظ کے اعلی درجے کے وسائل درکار ہوتے ہیں- اس بات کو یقینی بنایا جانا ضروری ہوتا ہے کہ وہ آبادی کا رخ نہ کریں-
ایسے جانور پالنے پر 30 ملین ریال تک جرمانہ اور دس برس تک قید ہے- (فوٹو العربیہ)
قومی مرکز نے بیان جاری کرکے بتایا کہ سعودی عرب شاہی فرمان کے ذریعے ہر طرح کے جانوروں کی درآمد پر پابندی لگائے ہوئے ہے- نہ تو نجی استعمال کے لیے خطرناک جانور استعمال کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی کاروباری مقاصد کے لیے-
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ چونکہ خطرناک جانور پالنے کے لائسنس جاری نہیں ہوتے- ماحولیاتی قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ اس طرح کے جانور پالنے کی سزا 30 ملین ریال تک جرمانہ اور دس برس تک قید ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں