Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ: مخصوص افراد کو گھروں میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

وزارت صحت کی جانب سے مفت کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے(فوٹو، سبق)
بیشہ کمشنری میں ادارہ امور صحت کی جانب سے معمر و مخصوص افراد اور انکے اہل خانہ کو کورونا ویکسین لگانے  کےلیے ’موبائل ویکسین سینٹر‘ کا آغاز کردیا گیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ادارہ امور صحت کی مخصوص ٹیمیں جو نفسیاتی امراض کا شکار اور مخصوص مریضوں کو انکے گھروں پر ہفتہ واریا ماہانہ بنیاد پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتی ہیں کی جانب سے مریضوں اور انکے اہل خانہ کو گھروں پر ہی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیاہے۔

 گھروں میں ویکسینیشن کےلیے دوہسپتالوں کی ٹیمیں مخصوص کی گئی ہیں(فوٹو، سبق)

ریجن ادارہ صحت کی جانب سے اس ضمن میں دوٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ایک نفسیاتی ہسپتال جبکہ دوسری ٹیم شاہ عبداللہ ہسپتال کے معالجوں پر مشتمل ہے۔
امور صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کی جانب سے موصول ہونے والے احکامات کے تحت معمر اور مخصوص مریضوں اور انکے اہل خانہ کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کےلیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ ممعر اور مخصوص مریضوں کو ویکسینیشن سینٹر آنے کی زحمت نہ ہو۔
واضح رہے وزارت صحت جانب سے مملکت میں شہریوں اور غیر ملکیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلیے مفت کورونا ویکسین لگانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اس ضمن میں تمام ریجنز میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
ویکسینیشن سینٹرآنے سے قبل صحتی ایپ کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کیاجاتا ہے۔ وقت حاصل کرنے کا بنیادی مقصد سینٹر میں ہونے والے ازدحام پر قابو پانا ہے تاکہ مقررہ ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: