Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین لینے والا کورونا کے مریض کے پاس نہ جائے، وزارت صحت

ویکسین کے بعد بھی احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہے- (فوٹو ایس پی اے)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لینے والے کووڈ  19 کے مریضوں کے پاس نہ جائیں ان سے دور رہیں-
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے جمعرات کو نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مریضوں سے ملنا جلنا خطرے سے خالی نہیں- وائرس اس سے دوسروں میں منتقل ہوسکتا ہے- ویکسین لینے والا دوسروں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے-
العبد العالی نے توجہ دلائی کہ اگر جس شخص نے کورونا ویکسین لے لی ہو اور اس کے اندر وائرس کی مدافعت اعلی درجے کی پیدا ہوگئی ہو تو کورونا کے مریض سے ملنے پر اسے ہاؤس آئسولیشن نہیں کیا جائے گا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر اقدامات کی پابندی نہ کرے- اس کا امکان اپنی جگہ پر موجود ہے کہ کورونا کے مریض سے ملنے کی صورت میں  وائرس اس تک پہنچ جائے اور اس کے ذریعے دوسروں کو لگ جائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: