Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں گھر گھر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

بڑی عمر کے افراد کو ویکسین گھر پر فراہم کی جارہی ہے- (فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں کورونا ویکسین گھر گھر لگانے کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔  جدہ میں سکونت پذیر سعودی خاتون ’ام عبداللطیف‘ کو سب سے پہلے ان کے گھر پر کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔
الاخباریہ چینل نے اپنے ناظرین کو گھر پر پہلی بار ویکسین دینے کی کارروائی براہ راست دکھائی ہے۔
ام عبداللطیف نے ویکسین گھر تک پہنچانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ ہماری حکومت نے خواتین کے حالات اور سن رسیدگی کی زحمت کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر پر ویکسین لگانے کا پروگرام نافذ کرکے بڑا اچھا اقدام کیا ہے۔
ام عبداللطیف نے سعودی عرب کے تمام علاقوں میں ویکسین فراہم کرنے، ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں ویکسین سینٹر کھولنے اور ویکسین گھروں تک پہنچانے کا انتظام کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: