Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر حوثیوں کے مزید ڈرون حملے ناکام

اتحادی افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کےلیے جوکس ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
اتحادی افواج نے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشیط پرکیے جانے والے مزید ڈرون حملے ناکام بنادیئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ’ کے مطابق یمن میں قانون سازی کی بحالی کےلیے قائم اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اتحادی افواج نے جمعہ کی صبح خمیس مشیط کو دھماکہ خیز ڈرون حملوں سے بچا تے ہوئے حوثی باغیوں تمام دھماکہ خیز ڈورن تباہ کردیئے‘۔
اتحادی افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادیوں کوجان بوجھ کرمسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے یہ حملے جنگی جرائم میں شامل ہیں ۔
اس حوالے سے بریگیڈیئرترکی المالکی نے یقین دہانی کرائی کہ اتحادی فورسز اور شاہی فضایہ اپنے شہریوں کی حفاظت کےلیے ہمہ وقت مستعد اور چوکس ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی فوج عالمی قوانین کے مطابق اپنے شہریوں اور علاقے کی حفاظت جاری رکھے گی۔
واضح رہے اس سے قبل جمعرات کو بھی ایران نواز حوثیوں کی جانب سے جازان کمشنری پر بیلسٹک میزائل سے حملے کی کوشش کی گئی تھی جسے شاہی ایئرفورس نے بروقت ناکام بنایا تھا جبکہ جمعرات کو ہی دوسرے ڈرون حملے کو بھی ناکام بنایا گیا تھا جو ایران نواز حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط پر کیا گیاتھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: