ایک اور حوثی ڈرون ناکارہ بنا دیا گیا
’حوثیوں کی دہشت گردانہ تخریبی عزائم سے باخبر ہیں اور کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں‘ ( فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی فضائیہ نے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے آج بدھ کو جنوبی علاقے کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون داغا ہے‘۔
’سعودی فضائیہ نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے لیس حوثی ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثیوں کی دہشت گردانہ تخریبی عزائم سے باخبر ہیں اور کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔
’دہشت گرد ملشیا کے تمام عزائز خاک میں ملا دیں گے‘۔