Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

حوثیوں کی یہ کارروائی جنگی جرائم کے دائرے میں آتی ہے- (فوٹو سبق)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے جمعرات کو جازان پر بیلسٹک میزائل سے حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنایا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق المالکی نے بتایا کہ حوثی دہشت گرد  بیلسٹک میزائلوں اور بارود بردار ڈرونز کے ذریعے جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ نقصان پہنچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ دہشت گردانہ اور جارحانہ گرما گرمی بڑھانے کے درپے ہیں- ان کی یہ سرگرمیاں جنگی جرائم کے دائرے میں آتی ہیں۔
المالکی نے کہا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ کمانڈ بین الاقوامی انسانی قانون اور ضوابط کے مطابق سول تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے لیس حوثی ڈرون کو فضا میں تباہ کیا تھا۔
حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط کی شہری آبادی اور نجی املاک کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے ڈرون بھیجا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: