Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت افرادی قوت کے 26 ہزار تفتیشی دورے

’اقامہ ولیبر قوانین کی 1089 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں جبکہ 121 خلاف ورزیوں کا تعلق ایس او پیز سے تھا‘ (فوٹو: سبق)
وزارت افرادی قوت و سماجی فروغ نے 25 فروری سے 3 مارچ تک 26 ہزار 644 تفتیشی دورے کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تفتیشی دورے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کیے گیے جن میں متعدد خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران اقامہ و لیبر قوانین کی 1089 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں جبکہ 121 خلاف ورزیوں کا تعلق ایس او پیز سے تھا‘۔
’متعدد خلاف ورزیوں پر 2450 تجارتی اداروں کو نوٹس جاری کیے گیے جن میں انہیں خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے مہلت دی گئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ’مختلف ذرائع سے وزارت کو اس عرصے کے دوران 1225 افراد کی طرف سے خلاف ورزیوں کی شکایت کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے‘۔
وزارت نے شہریوں اور غیر ملکیوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جہاں کہیں کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو متعدد ذرائع میں سے کسی بھی ذریعہ سے ہم سے رابطہ کریں‘۔

شیئر: