پرینکا چوپڑا کا نیویارک میں ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان
پرینکا چوپڑا کا نیویارک میں ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان
اتوار 7 مارچ 2021 22:51
یہ ریسٹورنٹ رواں ماہ کے آخر میں مہمانوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)
بالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا جوناس دبئی میں کام کرنے والے مشہور باورچی ہری نائک کے ساتھ مل کر نیویارک میں ہندوستانی ریسٹورنٹ شروع کر رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پرینکا چوپڑا نے گذشتہ روز ہفتہ کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ نے پیغام میں کہا ہے کہ میں نیویارک سٹی میں سونا کے نام سے ایک نئے ریسٹورنٹ میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں اور میں فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتی ہوں کہ اس ریسٹورنٹ کے ہندوستانی کھانوں میں اپنی محبت ملائی ہے۔
چوپڑا جوناس نے انسٹاگرام پر پوسٹ لگائی ہے کہ سونا ہندوستانی لازوال ذائقوں کا بہترین مرکزہے۔
باورچی خانے کو دبئی میں بہترین پکوان تیارکرنے والے باورچی ہری نائیک نے سنبھال لیا ہے، وہ اپنے ہنرمیں انتہائی ماہر ہیں۔ انہوں نے ریسٹورنٹ کے لیےانتہائی حیرت انگیز اور جدید مینو تیار کئے ہیں۔
مینو میں مہمانوں کے لیے ایسے کھانے موجود ہیں جو ہندوستان کی یادیں تازہ کر دیں۔
یہ ریسٹورنٹ رواں ماہ کے آخرمیں مہمانوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا ہے کہ میں آپ کو وہاں دیکھنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کی تیاری میں میرے دوستوں منیش گوئل اور ڈیوڈ رابن کی کوششیں شامل ہیں جن کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے وژن کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے ریسٹورنٹ کے ڈیزائنر میلیسا بوؤرز اور باقی پوری ٹیم کا میں شکریہ ادا کرتی ہوں۔