Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز، تفتیشی مہم تیز کی جائے گی: وزارت داخلہ

سعودی ادارے کورونا کے کیسز کا بغور جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض ملکوں میں وبا  کو پھیلنے سے روکنے  کے لیے کرفیو، لاک ڈاؤن اور مختلف قسم کی سرگرمیوں پر پابندی جیسے اقدامات ہو رہے ہیں.
’مملکت میں تمام حفاظتی اقدامات وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیے گئے اور کیے جارہے ہیں اور یہ سب موثر ہیں۔ سعودی ادارے کورونا کے کیسز کا بغور جائزہ لیتے رہتے ہیں‘۔ 
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب سے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں دریافت کیا گیا کہ سعودی عرب کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کر رہا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق الشلھوب نے کہا کہ  ’ہر ملک کے حالات دوسرے سے مختلف ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت سمجھدار اور ہمارا معاشرہ ہوشمند ہے۔ ہماری قیادت لوگوں کی ضرورت کو سمجھ کر اقدامات کر رہی ہے۔ سکیورٹی اور صحت کے بہادر اہلکاروں کے تعاون سے آگہی مہم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔‘
ترجمان  نے بتایا کہ ’کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی کارروائی جاری ہے۔ جلد تفتیشی مہم تیز کردی جائے گی۔‘ 

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ مملکت میں تمام حفاظتی اقدامات وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیے گئے (فوٹو سبق) 

’سکیورٹی اداروں میں سپیشل فورس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے تعینات ہے۔‘
انہوں نے مزید  کہا  کہ ’ہمارے یہاں زیادہ تر خلاف ورزیاں حفاظتی ماسک نہ پہننے اور حد سے زیادہ افراد کے اجتماع کی ہیں۔‘
’ایک ہفتے کے دوران اس حوالے سے 41 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ہوئیں جبکہ سب سے کم خلاف ورزیاں جازان ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔ 

شیئر: