پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
پیر کو پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔
پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرے گی۔
مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری، آفتاب شیرپاؤ، زاہد خان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی شریک ہوئے۔
ان کے علاوہ عثمان کاکڑ، یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی، پرویز اشرف، پرویز رشید اور میاں افتخار حسین سمیت پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین بھی موجود ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 26 مارچ سے حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے اور دھرنے سے متعلق تفصیلات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیاجبکہ پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے مشاورت کے علاوہ ضمنی انتخابات سے متعلق بھی حکمت عملی طے کی گئی۔
سینیٹ انتخابات کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اگلا سیاسی میدان 12 مارچ کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سجے گا۔ حکومت نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ایک بار پھر چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنا امیدوار بنایا ہے اور اس سلسلے میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کو بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی۔
No such thing happened. @BBhuttoZardari did not ask for support in senate and nor did we offer. He came to inquire about Shujat Sb’s health for which are are grateful. pic.twitter.com/66WACDHWFD
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 8, 2021