سعودی وزیر خارجہ کا دورہ دوحہ، امیر قطر سے ملاقات
’سعودی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر قطر پہنچے ہوئے ہیں ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دوحہ کا ایک روزہ دورہ کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سعودی، قطر تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قبل ازیں دوحہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے کیا ۔
دوحہ میں تعینات سعودی سفیر علی بن سعد القحطانی کے علاوہ سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔
یاد ہے کہ سعودی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر قطر پہنچے ہوئے ہیں۔