سعودی وزارت خارجہ نے صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو کے ہوٹل میں دہشتگردی کی کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مملکت کسی بھی قسم کی دہشتگری، انتہا پسندی اور تشدد کے سخت خلاف ہے اس حوالے سے مملکت کا موقف واضح ہے۔
دریں اثنا اردنی حکومت نے بھی موغادیشو میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف شدت پسندانہ کارروائی قراردیا ہے۔
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز کا کہنا تھا کہ صومالیہ کے درالحکومت میں پیش آنے والے دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس میں متعدد معصوم افراد کی جانیں گئی۔ دہشتگردی کی یہ کارروائی مذہبی اور انسانیت کے اصولوں کے خلاف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اردنی حکومت اس دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ سانحے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا ہے۔