Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 240 تجارتی ادارے سیل

جدہ میونسپلٹی نے تجارتی مراکز پر تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔( فوٹو ٹوئٹر میونسپلٹی)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرمزید 240 تجارتی ادارے سیل  کیے ہیں۔ خلاف ورزیاں چھاپہ مہم کے دوران ریکارڈ پر آئی تھیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بیان میں بتایا کہ انسپکٹرز نے 19 ذیلی بلدیاتی کونسلوں اور 15 کمشنری کی  بلدیاتی کونسلوں کے دائرے میں واقع تجارتی مراکز پر تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
جدہ میونسپلٹی نے کہا کہ اس دوران 302 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ بعض خلاف ورزیوں پر تجارتی اداروں کو انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ 
بیان میں جدہ میونسپلٹی نے کہ اکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے  لیے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مہم جاری رکھی جائے گی۔
میونسپلٹی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ صارفین حفاظتی تدابیر کی پابندی میں تعاون کررہے ہیں۔ بیان میں اپیل کی گئی کہ خلاف ورزی سامنے آنے پر 940 یا سمارٹ موبائلز پر بلدی شکایات ایپ کے ذریعے مطلع کیا جائے۔

شیئر: