Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 دکانیں بند

’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 220 تفتیشی دورے ہوئے، 512 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میونسپلٹی نے کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 84 دکانیں بند کرا دی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’حکام نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 220 تفتیشی دورے کیے ہیں۔‘
’یہ دورے شہر کی مارکیٹوں، دکانوں، شاپنگ مالز اور ریستورانوں میں کیے گیے ہیں جن میں کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا۔‘
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’تفتیشی اہلکاروں نے صرف ایک دن میں ایس او پیز کی 512 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر دکان داروں کو نوٹس جاری کرنے پر اکتفا کیا گیا ہے۔‘
بلدیہ کے مطابق ’سنگین نوعیت کی خلاف ورزی پر دکانوں کو سربمہر کردیا ہے جبکہ بعض دکان داروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔‘
بلدیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ’کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے جاری تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنا ضروری ہے، اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔‘

شیئر: