مشرق وسطی کا سب سے بڑا ڈیجیٹل آپریشنز سینٹر
آپریشنز سینٹرکو انتہائی ہنر مند ماہرین چلا رہے ہیں۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی ٹیلی کام کمپنی (ایس سی ٹی) نے مملکت کے سائبر دفاع کو بڑھانے کے لیے پیر کو ایک وسیع ڈیجیٹل آپریشنز سینٹر کا آغاز کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سہولت ہے۔
اس سینٹر کی گنجائش 8.4 ٹیربائٹ فی سیکنڈ (ٹی بی پی ایس) سے زیادہ ہو گی اور یہ خطے میں پہلی بار استعمال ہونے والی 4 سے زائد آبدوز کیبلز سے منسلک ہو گا۔
سعودی ٹیلی کام کے سی ای او ناصر سلیمان الناصر نے کہا یہ سینٹر بزنس 'حب' کے لیے ایک سر فہرست علاقائی مرکز کی حیثیت سے سعودی پوزیشن کو مستحکم کرے گا اور اس کمپنی کو مینا میں ڈیجیٹل خدمات کا نظام رکھنے والا علاقائی مرکز بننے کے لیے ایک بنیادی بلڈنگ بلاک کی نمائندگی کرے گا۔
ایس سی ٹی نے بتایا کہ یہ سینٹر خطے کے سب سے بڑے اور جدید سائبر سکیورٹی آپریشنز سینٹر سے لیس ہے جسے انتہائی ہنر مند ماہرین چلا رہے ہیں۔
سعودی ٹیلی کام کے سی ای او ناصر سلیمان الناصر نے کہا کہ ایس ٹی سی نے سعودی عرب کے آس پاس 47 سے زائد شہروں میں ایک سپر فاسٹ 5 جی نیٹ ورک بنانے کے منصوبے پر کام کیا ہے جسے اگلے مرحلے میں بڑھا کر 71 سے زائد شہروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
علاقائی حکومتیں سوپر فاسٹ براڈ بینڈ نیٹ ورکس میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہیں جبکہ اسی دوران وہ قومی ریاستی ہیکروں کے علاوہ جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے پیش آنے والے خطرات میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے سائبر دفاع کو شور اپ کر رہی ہیں۔