Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل واوڈا وفاقی وزیر کے عہدے سے سبکدوش

درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ فیصل ووڈا صادق اور امین نہیں رہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے وزارت آبی وسائل کا قلمدان چھوڑ دیا ہے۔ منگل کو کابینہ ڈویژن نے فیصل واوڈا کے وفاقی وزیر کی حیثیت سے سبکدوش ہونے کا  نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔
 فیصل واوڈا نے تین مارچ کو بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا تھا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی کامیابی کا  نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست 16 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
فیصل واوڈا کے خلاف درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ’فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست الیکشن کمیشن کے پاس زیر التوا ہے‘۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے فیصلے میں فیصل واوڈا کی جانب سے غلط بیان حلفی جمع کرانے کا فیصلہ دے چکی ہے۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے 2018 میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑا جس میں اُنہیں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

شیئر: