پرانا لاہور کتنا خوبصورت تھا یہ جاننے کے لیے آپ کو ایک بار دہلی گیٹ جانا ہی ہو گا۔ پرانے شہر کو بحال کرنے کا سفر جو 2007 میں شروع کیا گیا تھا وہ اب کسی حد تک بارآور ہو چکا ہے۔
دہلی گیٹ میں داخل ہوتے ہی جو چیز سب سے پہلے آپ کو حیران کردے گی وہ ہے سلیقے سے بنی ہوئی پرانی طرز کی دکانیں اور صفائی کا شاندار احساس جو ایک معجزے سے کم دکھائی نہیں دیتا۔
اگر آپ لاہور کو جانتے ہیں تو یقیناً اندرون لاہور کا نام سنتے ہی تنگ گلیوں، ابلتے گٹر، بدبو اور آخری سانسیں لیتی مریل لکڑی کی پرانی بالکونیاں کچھ ایسا ہی نقشہ ذہن میں آتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’روشنیوں کا دروازہ نامناسب توجہ سے تاریک ہوگیا‘Node ID: 426211
-
شہر لاہور کی شاہی سواریNode ID: 441316
-
’اکبری منڈی کا نام عمران خان رکھ دیں‘Node ID: 503036
لیکن اب اگر آپ دہلی دروازے سے اسی پرانے لاہور میں داخل ہوں تو آپ کی یاداشت بدل جائے گی۔ پرانے لاہور کی گلیوں کو واپیس اصل حالت میں بحال کرنے کا کام تقریباً 14 برس پہلے شروع کیا گیا تو سب سے پہلے گلی سرجن سنگھ کا انتخاب کیا گیا۔
یہ گلی دہلی گیٹ میں داخل ہونے کے بعد دائیں طرف دوسری گلی ہے۔ چار سالوں کی محنت اور ملکی اور غیر ملکی وسائل سے بالاخر اس گلی کو بحال کر دیا گیا۔
اس گلی کے مکین صدیوں بعد اس پرانے خوبصورت ماحول میں واپس چلے گئے جب ایک فصیلی دیوار میں محصور شہر لاہور اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ برصغیرکا ایک خوبصورت شہر ہوا کرتا تھا۔
پرانے لاہور کو بحال کرنے کے لیے حکومت نے ایک والڈ سٹی اتھارٹی بنا رکھی ہے جو کہ اس بحالی کے کام کا نگران ادارہ ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/March/36481/2021/1.jpg)
گلی سرجن سنگھ کی بحالی کے بعد کئی سال تک یہ سیاحوں کی نگاہ کا مرکز رہی۔
لیکن حال ہی میں اچانک اس کی سامنے آنے والی تصویروں نے سوشل میڈیا میں ایک بھونچال برپا کر دیا۔
صارفین تصویریں دیکھ کر دنگ رہ گئے اور اس گلی کو یورپ کے کئی شہروں کی گلیوں سے مماثلت دینا شروع کر دی۔
راتوں رات شہرت کی وجہ کیا بنی؟
گلی سرجن سنگھ میں ایک این جی او ’اخوت‘ تین سال سے اپنے دفاتر بنائے ہوئے ہے۔ اور یہ دفاتر اس گلی کے مکینوں سے نیچے والے پورشن کرائے پر لے کر بنائے گئے ہیں۔
بہار کے موسم کی آمد پر والڈ سٹی اتھارٹی نے جب اس گلی میں کچھ نئے گملے لگائے تو اخوت نے بھی گلی کو نئے سرے سے سجانے میں اپنا حصہ ڈالا اور اس چھوٹے سے اضافے نے گلی کی خوبصورتی میں کئی درجے اضافہ کر دیا اور ایک غیر ملکی سیاح نے جب اس سجی ہوئی گلی کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تو بس اس کے بعد یہ سب کی مرکز نگاہ بن گئی۔
![](/sites/default/files/pictures/March/36481/2021/3.jpg)