Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کتب میلہ اپریل کے بجائے اکتوبر میں

نمائش ملتوی کرنے کا فیصلہ کورونا کے باعث کیا گیا- (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت ثقافت نے بین الاقوامی کتب میلہ ریاض اپریل کے بجائے اکتوبر 2021  میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ التوا کا فیصلہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ ریاض میں بین الاقوامی کتب میلہ اس بار نئی شکل اور نئے انداز میں ہوگا۔ 

میلے کو عرب دنیا میں غیر معمولی ثقافتی اہمیت دلائی جائے گی- (فوٹو الریاض)

وزارت ثقافت کے ماتحت ادب، نشرواشاعت اور ترجمہ اتھارٹی نے بتایا کہ ریاض میں پہلی بار بین الاقوامی کتب میلے کا انتظام وہ خود کرے گی۔ میلے کو عرب دنیا میں غیر معمولی ثقافتی اہمیت دلائی جائے گی۔
ادب نشرونشاعت و ترجمہ اتھارٹی نے کہا کہ نمائش ملتوی کرنے کا فیصلہ سرکاری اداروں کی رپورٹوں پر کیا گیا۔ ہر ایک نے یہی انتباہ دیا تھا کہ کورونا وبا کے ماحول میں کتب میلہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
  ان دنوں مملکت بھر میں کورونا وبا سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں لہذا اس ماحول میں کتب میلے میں شائقین کا آنا ممکن نہیں ہے۔
وزیرثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ  بن فرحان نے التوا کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کتب میلہ اکتوبر میں ہوگا۔ یہ رنگ ، انداز اور معیار کے حوالے سے گزشتہ برسوں میں ہونے والے میلوں سے مختلف ہوگا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: