Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ابحرالجنوبیہ میں بین الاقوامی کتاب میلہ

کتاب علمی اور ادبی معاشرے میں اب بھی خاص اہمیت کی حامل ہے۔یہی وجہ ہے کہ تمام شعبوں میں جدید ترین کمپیوٹرٹیکنالوجی آجانے کے باوجود مطالعے کا شوق اورکتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی اس کا اندازہ بین الاقوامی کتاب میلوں سے لگایا جا سکتا ہے۔
 جدہ کی شارع کورنش پر ابحر الجنوبیہ میں30ہزار مربع میٹر کے وسیع رقبے پر پانچواں سالانہ بین الاقوامی کتاب میلہ سجایا گیا ہے۔11 دسمبر سے شروع ہونے والا یہ کتاب میلہ21 دسمبر تک جاری رہے گا۔ کتاب میلے کے اوقات کار صبح 10 بجے سے رات 10بجے تک ہیں جبکہ جمعہ کے روزشام 4 بجے سے رات 12بجے تک کھلا رہے گا۔

کتاب پڑھنے کے شوقین اور طلبا کے لیے انتہائی اہم اورنادر موقع۔

اس کتاب میلے میں40 ممالک کے 400 سے زائد پبلشرز نے اپنے سٹال سجا رکھے ہیں، زیادہ کتابیں عربی زبان میں ہیں۔ سٹالوں پر ہر عمر کے افراد کے لیے مذہبی، ثقافتی ، علمی مباحثوں اور قصوں کے علاوہ بے شمار دلچسپ کتابیں موجود ہیں جو مختلف مکاتب فکر اور طبقات سے تعلق رکھنے والے دانشور، کتاب پڑھنے کے شوقین اور طلبا کے لیے انتہائی اہم اور نادر موقع فراہم کر رہی ہیں۔
سٹال پر آنے والوں کو کتاب خریدنے کی سہولت حاصل ہے اورپبلشرز کی جانب سے خصوصی رعایت بھی دی جا رہی ہے۔ 

مختلف تعلیمی اور علم دوست اداروں نے بھی اسٹال لگا رکھے ہیں۔

کتاب میلے میں پبلشرز کے بہت بڑے پویلین کے علاوہ مختلف پویلین میں بچوں کے لیے سائنسی ایجادات اور مباحثوں کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے مختلف تعلیمی اور علم دوست اداروں نے بھی اسٹال لگا رکھے ہیں۔ 
یہاں پر تعلیمی ، ثقافتی ، سائنسی ، ادبی اور مذہبی کتابوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی کتابیں اور ای کتابیں موجود ہیں۔ اس کتاب میلے کا اہتمام ادیبوں، پبلشروں اور دانشوروں کے مابین براہ راست رابطے کا ایک اہم اور شاندار ذریعہ ہے۔

شیئر: