Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین لگوانے کے بعد خود کو آئیسولیٹ کرنا ضروری ہے؟

’اس طرح کی بے بنیاد باتیں پھیلانا انتہائی مذموم عمل ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
کورونا ویکسین کی پہلا انجیکشن لگوانے کے بعد کیا خود آئیسولیٹ کرنا ضروری ہے؟
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ ویکسین لینے کے بعد خود کو ایک ہفتہ تک آئیسولیٹ کرنا پڑتاہے۔
وزارت صحت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ’اس طرح کی بے بنیاد باتیں پھیلانا انتہائی مذموم عمل ہے‘۔
وزارت صحت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو صحیح معلومات مستند ذرائع سے حاصل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وزارت صحت سمیت تمام سرکاری محکموں میں تعلقات عامہ کے شعبے موجود ہیں جو اپنے ادارے کے متعلق سوالات کے فوری جوابات دیتے ہیں‘۔
’سوشل میڈیا صارفین کو چاہئے کہ بے بنیاد باتوں پر یقین نہ کریں اور ایسی باتوں کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں‘۔

’کورونا ویکسین لگوانے کا مطلب یہ نہیں کہ تمام حفاظتی تدابیر سے آزاد ہوگیے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین انتہائی محفوظ ہے اور اسے لگوانے کے بعد کسی طرح کے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کی ضرورت نہیں‘۔
’تاہم ویکسین لینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اب تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیر سے آزاد ہوگیے، ویکسین لینے کے بعد بھی ماسک کی پابندی اور سماجی فاصلے کے علاوہ دیگر ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے‘۔

شیئر: