حکومتی جماعت تحریک انصاف نے جماعتی حکمتِ عملی سے روگردانی کرنے کے الزام میں سندھ کے دو اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکالنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سندھ کے صوبائی حلقے پی-ایس ون جیکب آباد-1 سے اسلم ابڑو اور پی-ایس-18/گھوٹکی-1 سے شہریار خان کو پارٹی سے نکالنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ، کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کیا ہے اور دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’جس طرح کے الیکشنز ہوتے ہیں اب اس طرح نہیں ہوسکتے‘Node ID: 547511
-
حکومت کی چیئرمین سینیٹ کی پیشکش، غفور حیدری کی تردیدNode ID: 547546
-
یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مستردNode ID: 547711