اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا طے شدہ دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کان کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو بتایا کہ ’نہ تو اسرائیل نہ ہی امارات نے تصدیق کی ہے کہ اس طرح کا دورہ ہونے والا تھا یا زیر غور تھا۔‘
مزید پڑھیں
-
دُبئی کے صحرا میں اسرائیلی ماڈل کا پہلا فوٹوشُوٹNode ID: 503876
اسرائیلی میڈیا نے اس طے شدہ دورے کا بدھ کو بتایا تھا اور کہا تھا کہ بنجامن نیتن یاہو ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کریں گے۔
مبصرین کا کہنا تھا کہ ’یہ بینجامن نتن یاہو کے لیے موقع ہے کہ وہ اسرائیل کے 23 مارچ کو ہونے والے انتخابات سے قبل اپنے سفارتی تعلقات بڑھائیں۔‘
اس سے قبل جعرات کو ہی اسرائیلی میڈیا نے بتایا تھا کہ ’خلیجی ملک تک ہوائی راستے اور بنجامن نیتن یاہو کی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے یہ طے شدہ دورہ ملتوی یا منسوخ ہو سکتا ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گذشتہ ماہ اپنا دورہ امارات ملتوی کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ اگست 2020 میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ہوا تھا۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور بنجامن نیتن یاہو کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں ہوا تھا۔
متحدہ عرب امارات کی کابینہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سفارت خانہ کھولنے کی منظوری بھی دے چکی ہے۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں