Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز جُون میں کروانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز رواں سال جُون میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی مئی سے اپریل اور اگست سے ستمبر تک بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈو کو ایونٹ کے لیے سب سے موزوں قرار دیا گیا ہے۔

 

یہ فیصلہ جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز مالکان کے درمیان ہونے والے ورچوئل اجلاس کیا گیا۔
ایونٹ کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے کے دورے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیانی وقت میں شیڈول کیے جائیں گے۔‘
پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن سات کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد چار مارچ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’پی سی بی فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکا کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔‘

شیئر: