Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض شاہراہ پر مشکوک واقعہ میں میاں بیوی کی ہلاکت کی تحقیقات

گاڑی کی اگلی نشست سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی- (فوٹو، سبق)
سعودی عرب میں حکام نے جمعرات کو ریاض، طائف شاہراہ پر مشکوک واقعہ میں میاں بیوی کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔  بیوی کی موت پر واردات کا شبہ ہے جبکہ شوہر نے ٹرک کے نیچے آکر خودکشی کی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق راہگیروں کا کہنا ہے کہ ’وہ سڑک کے کنارے ایک کار سے شعلے نکلتے دیکھ کر ٹھہرگئے۔ قریب جاکر دیکھا تو اگلی نشست پر ایک خاتون پڑی ہوئی ہے۔ اسے گاڑی سے نکالا گیا تو پتہ چلاکہ وہ مر چکی تھی‘۔
اس کے بعد شوہر نے شاہراہ سے گزرنے والے ٹرک کے پہیوں کے نیچے خود کو ڈال کر خودکشی کی کوشش کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تاہم ہسپتال  پہنچنے پر دم توڑ گیا۔ 
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے کے دوران متوفی خاتون کے جسم پر زخم پائے گئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے دو بچے بھی ملے ہیں ان میں سے ایک دو ماہ اور دوسری ڈیڑھ  برس کا ہے۔
گاڑی کے قریب ایک چادر ملی ہے جس پر یہ سب لوگ حادثے سےقبل بیٹھے تھے۔ پولیس افسران نے بیوی کی موت کا سبب اور واقعے کے محرکات دریافت کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔ 

شیئر: