Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ٹریفک حادثہ، گاڑی میں آگ لگ گئی 

گاڑی میں آگ لگنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئی۔(فوٹو اخبار 24)
ریاض شہر میں پیر کو ٹریفک حادثے کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئی۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں اور اس کے آس پاس سے گاڑیاں تیزی سے گزر رہی ہیں۔ 

ریاض ریجن میں ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث  فارمیسی میں گھس گئی(فوٹو اخبار 24)

حادثے کے باعث ریاض کے کنگ عبداللہ روڈ پر ٹریفک معطل ہو گیا۔
علاوہ ازیں ریاض ریجن میں ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث  فارمیسی میں گھس گئی جس سے فارمیسی کو نقصان پہنچا۔ 
سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بننے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فارمیسی میں دو کارکن ایک دوسرے سے بات چیت کررہے تھے کہ اچانک ایک گاڑی فارمیسی کا شیشہ توڑتی ہوئی اندر گھس گئی۔
 فارمیسی خنشلیلہ محلے میں واقع ہے۔ حادثے میں فارمیسی کے سامنے کا حصہ  تباہ  ہوگیا تاہم وہاں  موجود کارکنان محفوظ رہے۔

شیئر: