سگی بہنوں اور چچا زاد کے قاتل کا اعتراف جرم، چالان مکمل
سگی بہنوں اور چچا زاد کے قاتل کا اعتراف جرم، چالان مکمل
ہفتہ 28 نومبر 2020 17:32
ملزم نے کمرےمیں پناہ لینےپر دروازے کے نیچے سے فائرنگ کی(فوٹو، ٹوئٹر)
القنفذہ میں سگی بہنوں اور چچا زاد کو قتل کرنے والے سفاک قاتل نے اقرار جرم کرلیا۔
پراسیکیوٹر کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے ملزم نے کہا کہ خانگی تنازعہ اجتماعی قتل کا محرک تھا۔ویب نیوز ’سبق‘ نے ادارہ پراسیکیوشن کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قتل کی ہولناک واردات بدھ کوہوئی تھی۔
تحقیقات کے دوران ملزم نے واردات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا اہل خانہ سے گزشتہ 2 ماہ سے کسی بات پر اختلاف تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اعترافی بیان میں ملزم نے بتایا کہ وہ اپنے چچا زاد کے گھر گیا سیمی مشین گن سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے اسکی دونوں بہنیں اور چچی ہلاک ہوگئیں جبکہ بہن کی 10 سالہ بیٹی وہاں سے بچ کربھاگنے میں کامیاب رہی۔
دوران تحقیقات ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بہنوں کو قتل کرنے سے قبل اس نے اپنے کزن کو جوکہ ایک اسکول میں سیکیورٹی اہلکار کے فرائض ادا کرتا تھا کو قتل کرنے کےلیے جب اسکول میں پہنچا تو چچا زاد بھاگ کرکمرے میں بند ہوگیا جس پر میں نے دروازے کے نیچے سے اس پر فائر کھول دیا لگاتار 25 راونڈفائرکیے اور جب یقین ہو گیا کہ وہ ہلاک ہو چکا ہے تو وہاں سے چچا کے گھر پہنچا۔
پراسیکیوشن میں ملزم کا اقرار جرم کیے جانے کے بعد چالان مکمل کر لیا گیا ۔ مقدمہ عدالت میں ارسال کیا جائے گاجہاں مقدمہ کی سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ صادر کیا جائے گا۔