Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز کو Smash  کردینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں: نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ جو آپ کررہے ہیں وہ سنگین جرم ہے- (فائل فوٹو)
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے  ٹویٹ میں کہا ہے کہ انکی بیٹی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو دھمکی دی جارہی ہے کہ  اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں Smash کردیا جائے گا-
سابق وزیراعظم نواز شریف نے یہ بات لندن میں اپنی وڈیو میں کہی جو ٹویٹر پر جاری کی گئی ہے-
نواز شریف نے کہا کہ ’پاکستان  کے جمہوری نظام اور اخلاقیات کو پاؤں تلے روندتے ہوئے آپ اس حد تک گر چکے ہیں کہ پہلے آپ نے کراچی میں چادر اور چار دیواری کو پامال کیا، رات کے وقت مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑا اور اب انہیں دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں Smash کردیا جائے گا‘-
سابق وزیراعظم  نے الزام عائد کیا کہ ’جو آپ کررہے ہیں یہ سنگین جرم ہے اور آپ کو اس کا جلد حساب دینا ہوگا‘-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: