Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کو حاضری سے مزید2 دن کااستثنی

اسلام آباد..شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کے دور ان سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو حاضری سے مزید 2 دن کا استثنیٰ دے دیا گیا۔ پیر کو احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے 7 دن استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے استثنیٰ کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہے ،اب نواز شریف اور مریم نواز کا وہاں رہنا ضروری نہیں۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ قانون یہ نہیں کہتا کہ ہر پیشی پر 7 دن کا استثنیٰ مانگ لیا جائے۔انہوں نے کہا نواز شریف اور مریم نواز کو ٹائم دینا چاہیے کہ وہ ایک دو دن میں عدالت میں پیش ہوں۔احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے 2 دن کا استثنیٰ دے دیا۔ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے مریم نواز کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں پیر کو ہر حالت میں حتمی دلائل ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 
مزید پڑھیں:مریم نواز کی انتخابی مہم میں اصلی شیر

شیئر: