Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روضہ شریفہ میں ہر دس دن بعد قالین تبدیل

روضہ شریفہ اور باب السلام کی راہداری میں سماجی فاصلے کی پابند ی کرائی گئی۔(فوٹو سبق)
کورونا وبا کے دوران مسجد نبوی کھولے جانے کے بعد سے تین ماہ کے دوران روضہ شریفہ میں 450 نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے سینیٹائزنگ کی کارروائی ہنگامی بنیادوں پر کرتی رہی ہے۔

24 گھنٹے سینیٹائزنگ کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے(فوٹو سبق)

نمازیوں سے مسجد نبوی کے تمام مقامات خصوصا روضہ شریفہ اور باب السلام کی راہداری میں سماجی فاصلے کی پابند ی کرائی گئی۔ 24 گھنٹے سینیٹائزنگ اور قالینوں کو معطر کرنے اور رکھنے کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمازیوں اور زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے روضہ شریفہ میں ہر دس دن بعد قالین تبدیل کرنے کا اہتمام کیا گیا جبکہ مسجد نبوی کی پرانی عمارت میں 450 نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔ 

تین ماہ کے دوران روضہ شریفہ میں 450 نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔(فوٹو سبق)

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا کہ روضہ شریفہ میں 19930 اور باب السلام  کی راہداری میں 3453 لٹر سینیٹائزر استعمال کیا گیا ہے۔ 
باب السلام کی راہداری اور روضہ شریفہ میں سماجی فاصلے کے لیے 300 علامتیں لگائی گئی ہیں۔

شیئر: