Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

25 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

ںنشہ آور گولیاں کنکریٹ کی گاڑی کے اندر چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات نے 25 لاکھ ںنشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
ںنشہ آور گولیاں کنکریٹ منتقل کرنے والی گاڑی کے اندر چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ محکمے کو اطلاع ملی تھی کہ جرائم پیشہ عناصر نے نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کا نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ 
سراغرساں اس اطلاع پر متحرک ہوگئے تھے اور وہ پل پل کی خبر دے رہے تھے۔ 
انہو ں نے بتایا کہ سمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتارکرلیا گیا ان میں سے ایک کا تعلق سوڈان اور دوسرے کا اردن سے ہے۔
ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: