Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپڑے کے تھانوں سے منشیات برآمد، غیر ملکی گرفتار

ایک لاکھ 7 ہزار 800 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر برآمد کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ  انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ نشہ آور اشیا فروخت کرنے والے ایک غیرملکی گرفتار کیا گیا ہے۔
اس کے قبضے سے ایک لاکھ 7 ہزار 800 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ ان میں سے 94 کلو گرام کپڑے کے تھانوں میں جذب کررکھا تھا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ محکمے کے اعلی افسران کو پہلے سے رپورٹ تھی کہ ایک جرائم پیشہ گروہ نشہ آور اشیا سمگل کرکے ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلانے والا ہے۔  
انسداد منشیات کے اہلکاروں نے نشہ آور پاؤڈر فروخت کرنے والے پاکستانی کو تلاش کرکے جدہ سے گرفتار کیا ہے۔ مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
ترجمان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نشہ آور اشیا کے کاروبار میں ملوث افراد کے بارے میں 995 پر رابطہ کرکے معاشرے کی بیخ کنی کرنے والے عناصر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرانے میں تعاون کریں۔ 

شیئر: